ETV Bharat / state

پلوامہ کے پاریگام میں تصادم - فائرنگ کا تبادلہ

ذرائع نے بتایا علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔

پلوامہ کے پاریگام میں تصادم
پلوامہ کے پاریگام میں تصادم
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 3:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاریگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ جب سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر لکھتے وقت تصادم جاری ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.