اس سیرت کانفرنس میں وادی کشمیر کے مشہور و معروف علماء کرام نے کی شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان 'ولادت باسعادت' تھا۔
ادارہ شاہ ہمدان کی طرف منعقد سیرت کانفرنس کے دوران علماء کرام، دانشور اور مفکرین اسلام نے ولادت باسعادت اور سیرت رسول پر مفصل گفتگو کی۔
اس موقع پر نعت و اور قصیدے بھی پیغمبر اسلام کی شان میں پڑھے گئے۔ علماء کرام نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺکے کمالات اور فضائل و معجزات کو بیان کرنے کا نام ہی عید میلاد النبی ہے۔
انھوں نے کہا کہ رسول کریم سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں کیوں رسول اللہ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کا پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور عصر حاضر میں بھی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔
مزید پڑھیں:'سیف اللہ کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے'
انہوں نے کہا کہ آج پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کے موقع پر یہ کانفرنس منعقد کی گئی جو زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے تھے اور وہ اصول اپنے ساتھ لائے تھے جن کی پیروی میں تمام نوع انسان کے لیے یکساں فلاح اور سلامتی ہے۔