ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار - Poppy straw recovered in awantipora

اونتی پورہ سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے آج دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے ۔ منشات فروشوں سے دو کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:27 PM IST

اونتی پورہ:منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے آج دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہوٹو اونتی پورہ میں پولیس کی طرف سے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک آٹو لوڈ کیرئیر جس کا رجسٹریشن نمبر JK13C-4912 تھا کو روکا۔مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران آٹو سے تقریباً دو کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مذکورہ کنسائنمنٹ کو لے جانے والے اور آٹو کو چلانے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت عادل حسن بیگ اور نصیر احمد بیگ ساکنان بیگ پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس منشیات کے لیے استعمال میں ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔۔

پولیس نے ان منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 36/2023 درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

واضح رہے کہ پلوامہ پولیس نے کچھ روز قبل دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddlers Arrested پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.