جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پلوامہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص محمد یوسف شیخ ولد غلام محو الدین شیخ ساکن چندگام پلوامہ ممنوعہ اشیاء کی فروخت میں ملوث ہے اور اس کے گھر میں نشہ آور اشیاء کی بڑی مقدار جمع ہے۔ Drug peddler held in Pulwama
معاملے کو دیکھتے ہوئے پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں گاؤں چندگام میں مخصوص مقام پر چھاپہ مارا۔ جہاں تلاشی کے دوران مذکورہ ملزم کے گائے خانہ سے 45 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔ جبکہ ملزم کو پلوامہ پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں NDPS ایکٹ کی دفعہ 8/15 کے تحت مقدمہ FIR نمبر 298/2022 کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Four Drug Peddlers Arrested ترال میں چار منشیات فروش گرفتار