ETV Bharat / state

پلوامہ: خشک سالی سے دھان کی فصلیں تباہ - پلوامہ

امسال خشک سالی اور انتظامیہ کی جانب سے سینچائی کا معقول انتظام نہ کیے جانے سے دھان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

پلوامہ: خشک سالی سے دھان کی فصلیں تباہ
پلوامہ: خشک سالی سے دھان کی فصلیں تباہ
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 6:49 PM IST

موسمی تبدیلی اور کھیتوں میں سینچائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور فصلوں کو سیراب کرنے والی ’’لفٹ اریگیشن اسکیم‘‘ ناکارہ ہونے کی وجہ سے دھان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رینزپورہ (Ranzipora) علاقے سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دھان کی فصل کو سیراب کرنے کے لئے انتظامیہ نے چھہ سال قبل ایک لفٹ اریگیشن اسکیم کو منظوری دیکر کام بھی شروع کیا جس سے درجنوں دیہات کے کھیتوں میں پانی پہنچایا جا سکتا تھا تاہم کام کو ادھورا چھوڑنے اور رواں برس کی خشک سالی کے سبب علاقے میں دھان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘

پلوامہ: خشک سالی سے دھان کی فصلیں تباہ

کسانوں کے مطابق انہوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی اس جانب کئی بار توجہ مبذول کرائی تاہم ’’متعلقہ محکموں اور ضلع انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے باعث امسال دھان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘

کسانوں نے مزید کہا کہ خشک سالی کے سبب تباہ ہو چکی دھان کی فصلیں اب صرف مویشیوں کے لیے چارے کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور ضلع انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے قبل بھی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے سبب ہماری فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.