ETV Bharat / state

ترال:  ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی - گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی

ترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے ترال مارکیٹ کی سڑکوں کے کنارے ریہڑی و پٹری والوں کے ذریعہ ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف کاروائی کی مہم چلاتے ہوئے متعدد ریہڑیوں کو سڑک کے کنارے سے ہٹایا گیا اور غلط طریقے سے پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔

Drive against occupying roads launched in Tral
ترال: سڑکوں کے کنارے ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 9:07 PM IST

جموں و کشمیر ضلع پلوامہ کے علاقہ ترال میں چھاپڑی فروشوں کی جانب سے ترال مارکیٹ کی اہم سڑکوں کے کنارے ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے مہم چلائی، جس میں متعدد چھاپڑی فروشوں کے ریڑیوں کو سڑک کے کنارے سے ہٹایا گیا، اس کے علاوہ سڑکوں کے کنارے غلط طریقوں سے پارک کی گئی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا بھی نکالی گئی۔

ترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا

مہم کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا از خود کر رہے تھے اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکیٹیو آفیسر منظور احمد بھی اپنے ماتحت عملے کے ساتھ مہم میں شامل تھے۔

لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی وقت پر ہسپتال تک پہنچنے میں آسانیاں بھی پیدا ہونگی، کیونکہ سڑکوں کے کنارے غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے ریڑی لگانے والوں کی وجہ سے مارکیٹ میں ٹریفک کا بھی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، اور جو راستہ پانچ منٹ کا ہوتا ہے وہ ٹریفک کی وجہ سے ایک گھنٹے میں طئے ہوتا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بتایا کہ عوام کی سہولیات کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور اس طرح کی کاروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.