ETV Bharat / state

اونتی پورہ پولیس نے خشخاش کی فصل کو تباہ کیا

منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ایکسائز محکمہ اور تحصیل انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے مختلف دیہات میں خشخاش کی فصل کو تباہ کیا۔

اونتی پورہ پولیس نے خشخاش کی فصل کو تباہ کیا
اونتی پورہ پولیس نے خشخاش کی فصل کو تباہ کیا
author img

By

Published : May 26, 2021, 12:09 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس، محکمہ ایکسائز اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی تیز کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں اونتی پورہ کے مختلف علاقوں میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا گیا۔

اونتی پورہ پولیس نے خشخاش کی فصل کو تباہ کیا

تحصیلدار اونتی پورہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے تحت اونتی پورہ کے نئی بگ سمیت مختلف دیہات میں کئی کنال اراضی پر کی جا رہی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی۔

تحصیلدار نے مزید بتایا کہ 'منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ ہر وقت تیار ہے اور اس بدعت کا قلع قمع کرنے کے لیے عوامی تعاون از حد ضروری ہے کیونکہ یہ بدعت ایک ناسور کی شکل اختیار کر گیا ہے اور عوام کو چاہیے کہ از خود اس بدعت کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔'

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے لوگوں نے کہا ہے کہ 'منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.