ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی ہدایت پر آج میونسپل کمیٹی پانپور نے ایک مہم چلائی جس کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے گائیڈلائنز پر عمل پیرا نہ ہونے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے جرمانہ وصول کیا گیا۔
مہم کے دوران کورونا ٹیسٹ اور ویکسنیشن کے بغیر دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گٸی۔ ٹیم نے ماسک نہ پہننے والے راہگیروں سے بھی جرمانہ وصول کیا۔
ٹیم میں شریک فوڈ انسپکٹر ارشید حسین نے کہا کہ ویکسنیشن اور کویڈ ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی دکاندار کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 'ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کو اپنا فرض سمجھتا ہوں'
انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائنز کے مرتکب دکانداروں سے انہوں نے جرمانہ وصول کیا ہے جبکہ کٸی دکانیں بھی انہوں نے سیل کر دی ہیں۔
انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گائیڈ لاٸنز کے مطابق اور ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے ہی اپنی دکانیں کھولیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قاناونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔