پلوامہ: ڈاڈسرہ، ترال سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض اطفال (پیڈیاٹریشن) ڈاکٹر عمر نذیر کو ’’پرائم ٹائم ہیلتھ کیئر ایکسیلنس (آٹزم اسپیشلسٹ) آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ عمر نذیر ایک سینئر پیڈیاٹرک معالج ہیں اور انہوں نے بھارت بھر میں آٹزم کے 20,000 سے زیادہ کیسز کا جائزہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے دیگر ترقیاتی عوارض میں وہ مہارت رکھتے ہیں۔ Dr Umar Nazir Recieves Award on Services in Autism
یہ ایوارڈ ڈاکٹر عمر نذیر کو دہلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران مایہ ناز کرکٹر سنیل گواسکر کے ہاتھوں دیا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے ساتھ ہی موصوف کے آبائی علاقہ ترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور متعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے عمر نزیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے عمر نذیر کو ایوارڈ دئے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے ترال کا نام روشن کیا ہے اور پورے ترال کو ان پر فخر ہے۔‘‘ Dr Umar Nazir from Tral Felicitated
- مزید پڑھیں: Kashmiri Doctor Nominated as Fellow of IPHA کشمیری ڈاکٹر انڈین پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے فیلو نامزد
ادھر، این سی لیڈران محمد اشرف بٹ، شیخ رشید، اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ کے علاوہ سماجی تنظیم اسٹیزن کونسل ترال نے بھی ڈاکٹر عمر نذیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔