ذرائع کے مطابق پلوامہ کے سرنو، منگہما اور کریم آباد گاؤں میں رات کے دوران چھاپہ مارا اور کم از کم 13 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
سرنو کے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فورسز نے کم از کم چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہ ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کو سنگبازی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔