ETV Bharat / state

پی ڈی پی کے دروازے کھلے ہیں، ڈاکٹر ہربخش سنگھ - پی ڈی پی بانی

پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کہا کہ پی ڈی پی ایک عوامی جماعت ہے اور جو بھی اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس کے لیے دروازے کھلے ہیں، تاہم جن لوگوں نے پی ڈی پی سے الواداع کیا ، ان کے حوالے سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی ہی فیصلہ لینے کی مجاز ہے۔

doors-of-pdp-are-open-says-pdp-spokesperson-dr-harbaksh
پی ڈی پی کے دروازے کھلے ہیں: ڈاکٹر ہربخش سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:30 PM IST

پی ڈی پی کے دروازے کھلے ہیں: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ترجمان و ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے ناگہ بل، ماچھہامہ، رٹھسونہ اور دیگر کئی دیہات کا دورہ کیا اور متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی۔اس دوران عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ وہ ان کا چنا ہوا نمائندہ ہے اور اس لیے ان کے مسائل کے ازالے کی کوشش اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اتوار کے روز پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی برسی پر بجبہاڑہ میں ان کے مزار پر حاضری دیکر مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کریں۔

مزید پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ پی ڈی پی ایک عوامی جماعت ہے جو تند وتیز ہواوں کے باوجود چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے دروازے کھلے ہیں اور جو لوگ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ شوق سے آئیں تاہم جن لوگوں نے پی ڈی پی چھوڑی تھی اس حوالے سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی ہی فیصلہ لینے کی مجاز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.