جنوبی کشمیر South kashmir کے قصبہ ترال کے ایک دور افتادہ دیہی علاقہ دودھ مرگ کے باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں بس سروس شروع کرنے کی مانگ کی۔ Doodhmarg Residents Protest, Demand Bus Service دودھ مرگ، ترال کے باشندوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں بھی لوگوں کو بس سروس جیسی سہولیات کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں بس سروس نہ ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن قبل اوور لوڈنگ کے سبب ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہوئے افراد میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا تھا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بس سروس شروع کیے جانے سے متعلق لوگ کافی عرصے سے انتظامیہ سے درخواست کرتے آرہے ہیں، تاہم ان کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر لوگوں کو بس سروس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ Doodhmarg Residents Protest, Demand Bus Service ایک مقامی گجر لیڈر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’’سیاسی جماعتیں گجر برادری کو محض ووٹ بینک کے لیے استعمال کرتی آ رہی ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ بس سروس کی مانگ ایک جائز مطالبہ ہے اور لوگوں کو بس سروس جیسی سہولیت سے محروم رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ مقامی باشندوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر دودھ مرگ میں بس سروس شروع نہ کی گئی تو آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔‘‘