ETV Bharat / state

'کورونا کو شکست دینے کے لیے ویکسین ضرور لیں'

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 6:28 PM IST

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین ضرور لیں تاکہ ضلع میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Block Divas function held at Tral Town Hall
ترال کے ٹاون ہال میں منعقدہ بلاک دیوس تقریب

جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے ٹاون ہال میں منعقدہ بلاک دیوس تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے کہا کہ لوگ کورونا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین ضرور لیں تاکہ اس بیماری کو شکست دی جا سکے۔

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں کووڈ مریضوں کے لیے معقول انتظامات بھی کیے گئے ہیں جہاں پر ساڑھے چار سو بیڈ کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین ضرور لیں تاکہ ضلع میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جائے۔

بصیرالحق چودھری نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام میونسپل حدود میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے جبکہ کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے دکانیں بھی مرحلہ وار طریقے پر کھولیں جائیں گی۔
اس سے قبل موصوف نے بلاک دیوس میں ترال علاقے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ليا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.