ETV Bharat / state

Batagund Premier Trophy بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں بالی الیون کی شاندار جیت - کشمیر نیوز

ترال کے بٹہ گنڈ میں بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا جس میں بالی الیون دیور ٹیم نے نو وکٹوں سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ Batagund Premier Trophy

Etv Bharat
بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں بالی الیون کی شاندار جیت
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 8:55 AM IST

بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں بالی الیون کی شاندار جیت

ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ سیزن 3 کا فائنل میچ شہجار کرکٹ گراؤنڈ پر بالی الیون دیور اور بٹہ گنڈ کی ایک ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بٹہ گنڈ کی ٹیم نے مقررہ دس اورس میں 85 رنز اسکور کیے۔ بٹہ گنڈ ٹیم کی بیٹنگ لائن پہلے سے ہی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور یہ ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری دیور کی ٹیم نے فائنل میچ نو وکٹوں سے جیتا اور بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ 3 کا فائنل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ اس فائنل میچ کے دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی، ایس ڈی پی او ترال مبشر حسین اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ شایقین نے فائنل میچ کے دوران تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے۔ Batagund Premier Trophy

فائنل کے اختتام پر ایک انعامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ ستر ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ تیس ہزار روپے نقد دیئے گئے بالی الیون دیور کے رئیس احمد ڈار کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز دیا گیا۔ اس انعامی تقریب میں ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ انعامی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بتایا کہ یہاں آکر مجھے بہت ہی اچھا لگا کیونکہ ہمارے نوجوان نسل کے اندر کھیل کود کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کھیل کود کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی وہ نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ Batagund Premier Trophy

یہ بھی پڑھیں : Casco Tournament In TRAL سیموہ کی ٹیم نے لاری یار پرئمیر لیگ ٹرافی اپنے نام کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.