جموں: جموں میں یوٹی سطح پر منعقد تیسرے وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ میں ضلع پلوامہ کے گالبگ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کرکے دنیا بھر میں اپنے والدین کے ساتھ ساتھ پوری وادی کا نام بھی روشن کیا ہے۔ وادیٔ کشمیر میں اگرچہ نوجوان مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملکی سطح پر پوری وادی کا نام روشن کررہے ہیں۔ وہیں اب وادی کی نوجوان لڑکیاں بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر وادی کا نام روشن کررہی ہیں۔ 8 year old Rutba Jan secured First Position
ماؤنٹرنگ اسوسی ایشن آف جموں و کشمیر نے تیسرے یوٹی لیول وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔ چیمپیئن شپ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں بچوں نے حصہ لیا۔ اس چیمپیئن شپ میں پلوامہ کی 8 سالہ رتبہ جان نے منی گرلز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رتبہ جان اپر پرائمری سکول گالبگ کی چوتھی کلاس کی طالبہ ہے اور ان کی چار بڑی بہنیں ہیں۔ رتبہ کے والد پیشہ سے مزدور ہے اور سخت محنت کرکے وہ اپنے بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینے کے لیے ان کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔ ان کی چاروں بچیوں نے ضلعی سطح پر محتلف کھیلوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہیں۔ Mountaineering Associate of Jammu and Kashmir
وہیں رتبہ جان کے والد محمد یوسف اپنی چھوٹی بچی کو بھی وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے بھیجا جہاں رتبہ جان نے ان کا سرفخر سے اونچا کردیا ہے۔ یہ وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ 13 مئی کو شروع ہوئی تھی اور تین دن تک جاری رہے۔ رتبہ کے اہل خانہ اس کی اس کارنامہ سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اس ضمن میں رتبہ جان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ اس کھیل کے لئے منتخب کیا اور مجھ وال کلائمبنگ سیکھنے میں مدد کی۔ Mini Girls Climbing Championship Category
رتبہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ وادی سے باہر پہلی بار گئی ہیں اور انہوں نے اس مقاملے میں حصہ لینے کے لئے کافی محنت کی ہےجس کی وجہ سے رتبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ مزید اس کھیل کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ رتبہ جان کی بڑی بہن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'ہم بہنوں نے بہت سارے کھیل مقابلوں میں حصہ لیا ہوا ہیں۔ اور آج ہمارے چھوٹی بہن نے وال کلائمبنگ میں حصہ لیا اور اس نے ہمارے خاندان کا سرفخر سے اونچی کردیا ہیں۔ رتبہ کے گھر والے چاہتے ہے کہ اس کھیل میں رتبہ کو آگے بھی موقع ملنا چاہیے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ کھیل کا مقصد جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں ایڈونچر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ District Pulwama Shine In 3rd UT Sport Climbing Champion