ETV Bharat / state

Distribution of Tricycle in Pulwama پلوامہ میں جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم - پلوامہ میں تقرری کے احکامات کی تقسیم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کئی خواتین میں تقرری کے احکامات کی تقسیم اور جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئی۔ Distribution of appointment orders in Pulwama

پلوامہ میں جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 4:36 PM IST

پلوامہ میں جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم

پلوامہ: جموں وکشمیر میں آج یوٹی سطح کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جس میں جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کو آن لائن موڈ سے جوڑا گیا۔ اس موقع پر ضلع پلوامہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ساتھ دیگر ضلع افسران اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی تقریر کو سنا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایس کے ائی سی سی سے چند خواتین میں بطورِ آنگن واڑی ورکرز تقرری کے احکامات تقسیم کئے جبکہ انہوں نے جسمانی طور پر کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیں: Fitment Camp For Children معذور بچوں کے درمیان ضروری آلات تقسیم

اس موقع پر جسمانی طور کمزور افراد نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں وقتا فوقتا مدد دی جاتی ہے جس سے ہم باقی لوگوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سرکار نے ہمیں ٹرائی سائیکل فراہم کرکے ہمیں باقی عام لوگوں کی طرح چلنے پھرنے کے قابل بنایا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا انتظامیہ آج تک جسمانی طور کمزور افراد کو باقی عام لوگوں سے کم نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا آج کچھ خواتین کو روزگار دینے کے ساتھ جسمانی طور کمزور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کئے گئے جو یوٹی سطح کا پروگرام تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے اور مزید نوجوانوں کو بھی ٹرائی سائیکل فراہم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.