جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لینڈ ریکارڈز کے ڈائریکٹر عبدل حفیظ شاہ Director of Land Records Abdul Hafeez Shah کی صدارت میں آج ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ریونیو افسران، ڈیجیٹائزیشن کے عملہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو افسران پر ڈیجیٹائزیشن کے عمل پر زور دیا گیا کہ وہ جمع بندیوں کی ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لائیں۔
ضلع میں اس عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے، تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور ساتھ ہی اس نظام میں شفافیت لانے کے لیے تمام ریونیو ریکارڈ کو آن لائن دستیاب Revenue records online In Pulwama کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام Digital India Land Records Modernization Programme (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کو UT میں اپریل 2016 میں رسمی طور پر شروع کیا گیا تھا تاکہ لینڈ ریکارڈ سسٹم تک آن لائن رسائی کو بہتر بنایا جا سکے اور لینڈ ریکارڈ میں بدعنوانی کو روکا جا سکے اور سب رجسٹرار دفاتر/ تحصیلوں میں خدمات کے معیار کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ Digitization of Jambandies In Pulwama
یہ بھی پڑھیں: Digitization of Land Record in J&K: 'ضلع کولگام میں اراضی کی ڈیجیٹائزیشن جلد مکمل کی جائے گی'