ETV Bharat / state

Tral Digital Mela: ڈگری کالج ترال میں ڈیجیٹل ویک کی مناسبت سے پروگرام - ترال علاقے میں ڈیجیٹل ویک

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ڈیجیٹل ویک کی مناسبت سے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ Tral Digital Week

ڈگری کالج ترال میں ڈیجیٹل ویک کی مناسبت سے پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 1:50 PM IST

ڈگری کالج ترال میں ڈیجیٹل ویک کی مناسبت سے پروگرام

پلوامہ (جموں کشمیر) : گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں جاری ڈیجیٹل ویک کی تقریبات کے حوالے سے ایک ’’ڈیجیٹل میلہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیجیٹل میلہ کا افتتاح اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کالج کے اسٹاف ممبران کی موجودگی میں کیا۔ میلے کے دوران طلباء سمیت دیگر شرکاء کو کئی لائن ڈپارٹمنٹس کی طرف سے کئے گئے ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ اسٹال بھی لگائے گئے تھے جن کے ذریعے عہدیداروں نے مختلف ایسی اسکیمیں متعارف کروائیں، جو لوگوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

میلے میں کئی محکموں نے ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت اپنے اقدامات کو ظاہر کرتے ہوئے اسٹال لگائے تھے، متعلقہ محکموں کی جانب سے موقع پر فراہم کی جانے والی ای خدمات - جن میں آدھار کارڈ، اراضی (لینڈ) پاس بک کا اجرا اور دیگر خدمات سے عوام کو آگاہ کیا جن سے لوگ فائده اٹھا سکتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر کالج انتظامیہ نے تقریب کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: Anantnag Digital Week: اننت ناگ میں ڈیجیٹل ویک کا آغاز

اے ڈی سی ترال، ایس وائی نقاش، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈیجیٹل ویک منانے کا اصل مقصد یہی ہے کہ عوام گھر بیٹھے سرکاری سہولیات کا فائدہ آن لائن اٹھا سکیں، کیونکہ اس نظام کو قائم کرنے سے رشوت سے پاک سماج کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سب ضلع ترال میں بھی دیگر علاقوں کی ڈیجیٹل ویک کی مناسبت سے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیجیٹل ویک 31اگست سے شروع ہوا اور بدھ 6ستمبر کو اختتام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.