ETV Bharat / state

DIG IRP Visited Letipore ڈی آئی جی آئی آر پی نے لیتہ پورہ کا دورہ کیا - CTC Letpora

ڈی آئی جی آئی آر پی رینج کشمیر عبدالقیوم نے آج آئی آر پی 23 ویں بٹالین لیتھ پورہ کا دورہ کیا۔ موصوف افسر نے وہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 9:41 PM IST

اونتی پورہ:ڈی آئی جی آئی آر پی رینج کشمیر عبدالقیوم نے آج آئی آر پی 23 ویں بٹالین لیتھ پورہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ بٹالین ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی آر پی رینج کشمیر کا استقبال کیا گیا۔ کمانڈنٹ 23 بٹالین باقر سامون اور بٹالین کے دیگر گزیٹڈ افسران کے ساتھ ڈی آئی جی آئی آر پی کشمیر کو ہیڈ کوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

dig-irp-visited-23-bn-irp-letpora
dig-irp-visited-23-bn-irp-letpora

اس کے بعد افسر نے کمانڈنٹ کے دفتر کے چیمبر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ باقر سامون کمانڈنٹ 23 بٹالین. تنویر جیلانی ایس ایس پی پرنسپل سی ٹی سی لیتھ پورہ، ہیرا لال پنڈتا (ایس پی) ایڈجوٹنٹ اور اس یونٹ کے ڈپٹی کمانڈنٹ مشتاق احمد نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں اپنی جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بٹالین کے افسران/اہلکاروں کو درپیش مسائل جیسے رہائش کا مسئلہ، نقل و حمل کا مسئلہ اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موصوف افسر نے مارچ میں منعقد ہونے والے جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ منعقد کی جانے والی 71 ویں آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کے لئے رہائش کے بارے میں پرنسپل سی ٹی سی لیتھ پورہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید پڑھیں: New Commondent CTC Letpora باقر سامون نے سی ٹی سی لیتہ پورہ کمانڈنٹ کا چارج لیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سی ٹی سی لیتہ پورہ میں ایس ایس پی باقر سامون نے 23 ویں بٹالین کے نئے کمانڈنٹ کا چارج سنبھالہ۔ اس دوران سابق کامنڈنٹ ایس ایس پی شری اتل شرما کو گرمجوشی سے الوداع کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.