ETV Bharat / state

DIG Ananatnag Vistis Awantipora ڈی آئی جی اننت ناگ نے اونتی پورہ کا دورہ کیا - ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رئیس محمد بھٹ نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کا دورہ کیا، اسی دوران ڈی آئی جی نے ایک سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ Security Review Meeting in Awantipora

Etv Bharat
ڈی آئی جی اننت ناگ نے اونتی پورہ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 2:11 PM IST

اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رئیس محمد بھٹ، آئی پی ایس نے اونتی پورہ کا دورہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی پی ایل اونتی پورہ میں جرائم اور سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او پامپور، ایس ڈی پی او ترال، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر، ایس آر پی او، ڈی وائی ایس پی (پروب)، ایس ایچ اوز، پولیس ضلع اونتی پورہ کے انچارج پی پی پیزنے شرکت کی۔

ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ضلع کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی اور ڈی آئی جی کو پولیس ڈسٹرکٹ کی موجودہ صورتحال بشمول انسداد دہشت گردی آپریشنز، امن و امان کی بحالی اور مقدمات کی تفتیشی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں کی جنرل سیکیورٹی گارڈ کو مضبوط کریں۔ انہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ مقدمات کی پیشہ وارانہ انداز میں تحقیقات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی ایس کے آر نے آئندہ یوم جمہوریہ 2023 کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی اقدامات، تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے افسران کو یوم جمہوریہ تقریب کی پرامن تقریبات کے لیے تمام ضروری اور مطلوبہ انتظامات کرنے کی جانکاری دی۔انہوں نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں اونتی پورہ پولیس کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اجلاس میں شریک افسران کی طرف سے اس یقین دہانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ انہیں دی گئی ہدایات کو زمینی سطح پر مکمل طور پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Building Attached In Awantipora اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے بلڈنگ اٹیچ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.