ETV Bharat / state

Rajpora Spring in Pulwama: دیہی ترقی محکمہ پر چشمہ کو تباہ کرنے کا الزام - راجپورہ علاقہ میں قدرتی چشمے کے گرد تعمیراتی

حکومت کی جانب سے آبی ذخائر خاص کر چشموں کا تحفظ کرنے کے حوالہ سے اعلانات کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہیں تاہم لوگوں نے ان سرگرمیوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے چشموں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Rajpora Spring in Pulwama

دیہی ترقی محکمہ پر چشمہ کو تباہ کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 12:00 PM IST

دیہی ترقی محکمہ پر چشمہ کو تباہ کرنے کا الزام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقہ میں قدرتی چشمے کے گرد تعمیراتی کام انجام دینے سے نہ صرف چشمے کی خوبصورتی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے بلکہ، مقامی باشندوں کے مطابق، چشمہ آلودہ ہونے سے پانی کا بہاؤ بھی کم ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ کیا ہے کہ چشمے کے پانی کا بہاؤ کافی تیز تھا تاہم محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے انجام دی گئی تعمیراتی سرگرمیوں سے چشمہ کی خوبصورتی زائل ہو گئی وہیں اب یہ چشمہ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

راجپورہ، پلوامہ کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’شادی مبارک بلاک سے وابستہ افسران نے راجپورہ علاقے کے چشمہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تعمیراتی کام انجام دیا، تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سیمنٹ کا استعمال کیا گیا جس سے چشمے کے پانی کا بہاؤ بری طرح متاثر ہو گیا۔‘‘ لوگوں نے کہا کہ سیمنٹ جیسے مواد کے استعمال سے چشمے کا جمالیاتی حسن بھی مسخ کر دیا گیا ہے۔

لوگوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے انجام دیے گئے تعمیراتی کام سے قبل چشمہ میں پانی کا بہاؤ کافی تیز تھا جو مقامی آبادی کی پانی کی ضرورت کو پورا کر رہا تھا۔ لوگ چشمے کا پانی نہ صرف پینے بلکہ روز مرہ کے استعمال میں بھی کرتے تھے تاہم اب چشمے کے گرد کنکریٹ کام سے پانی کا بہاؤ کم ہو گیا جس سے لوگ گرمی کے ان ایام میں پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ لوگوں نے مزید کہا کہ چشمے کے ارد گرد دیہی ترقی نے اس طرح سے تعمیراتی سرگرمیاں انجام دیں کہ درختوں سے گرنے والے پتے وغیرہ اسی چشمے میں گرتے ہیں اور اب یہ چشمہ کوڑے دان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام: تاریخی چشمہ تباہی کے دہانے پر

مقامی باشندوں نے دیہی ترقی محکمہ سے چشمے کی صفائی انجام دینے کے علاوہ گرد و نواح میں دیوار بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کنکریٹ کے بجائے روایتی انداز کے مطابق چشمے کی اصل اور قدیم شکل و صورت بحال کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.