جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک مہم چلائی گئی جس کے تحت لوگوں کو ماسک پہننے پر زور دیا گیا۔
وہیں محکمہ تعلیم کی سرویلنس ٹیم نے قصبہ پانپور کے مختلف بازاروں میں دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں سے لاک ڈاون پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
محکمہ تعلیم نے جانکاری مہم کا اغاز کیا محکمہ تعلیم کی اس سرویلنس ٹیم نے قصبہ کے مختلف بازاروں میں جا کر لوگوں کو کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے سلسلے میں جانکاری بھی فراہم کی۔اس سلسلے میں سرویلنس ٹیم کے ایک اہلکار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں تک جانکاری پہنچانا ہے تاکہ لوگوں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باخبر کرنا اس بیماری سے بچنے کا بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی دوری کے علاوہ ماسک کا استعمال کریں اور لاک ڈاؤن پر عمل کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔