کارروائی کے دوران اُن ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا جو کہ کاہچرائی پر تعمیر کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے کے لوگوں کو پہلے ہی نوٹس کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ وہ ان ڈھانچوں کو ازخود منہدم کریں جو ڈھانچے کاہچرائی زمین پر تعیر کئے گئے ہیں۔
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ 'انہوں نے علاقے سے غیرقانونی ڈھانچوں کو ہٹا کر کاہچرائی زمین کو ان لوگوں سے چھڑایا ہے، جنہوں نے غیرقانونی طریقے سے اس زمین پر قبضہ جما لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'اس انہدامی کارروائی سے علاقے کے لئے سڑک کی کشادگی بھی ممکن ہوگی جو علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی۔
مزید پڑھیں: تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال
تحصیلدار نے لوگوں سے کہا کہ 'وہ غیرقانونی طور پر کوئی بھی ڈھانچہ کھڑا نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'