مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ڈاڈسرہ ترال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت و سابق پٹواری عبد الخالق میر عمرہ کی آدائیگی کے دوران ہفتہ کو مکہ معظمہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے گھر پہنچ کر ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ عبد الخالق میر کشمیر انتظامی امور کے آفیسر یاسر عرفات، میر سہیل الاسلام اور پولیس انسپکٹر میر صفدر حسین کے والد ہیں۔
ادھرسماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ انہیں ایک بہتر انسان کے طور پر یاد کر رہے ہیں، جو ایک ایماندار، خدا سے ڈرنے والے انسان اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے والے انسان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد ان کی میت کو مقدس شہر میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ علاوہ ازیں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈاڈسرہ میں بھی ادا کی گئی جس میں کئی سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے مرحوم کو ایک سماجی مصلح قرار دیتے ہوئے انکی موت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ،انھوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کی ہے۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ،ڈاکٹر ہربخش سنگھ ،منظور گنائی، سابق رکن اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور دیگر کئ لیڈران نے مرحوم کے خدمات کو یاد کرتے ہوئے پر نم آنکھوں سے ان کے حق میں دعا مغفرت کی اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے- ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ترال نے بھی مرحوم کو ایک تعزیتی اجلاس میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Gulbarga Umrah Pilgrims Accident مکہ مدینہ روڈ پر بس حادثہ، گلبرگہ کے آٹھ عازمین عمرہ شہید