ETV Bharat / state

DDC Member Visits Darul Ul Uloom اوتار سنگھ نے دارالعلوم نورالاسلام کا دورہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی لیڈر اوتار سنگھ نے کرناٹک میں پارٹی کی ہار کے بعد کہا کہ وہ عوامی منڈڈیٹ کو قبول کریں گے کیونکہ یہی تو جمہوریت کی روایت ہے کہ یہاں عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کی آزادی ہے۔

ddc-member-dadasara-visited-dar-ul-uloom-tral
اوتار سنگھ نے دارالعلوم نورالاسلام کا دورہ کیا
author img

By

Published : May 13, 2023, 3:49 PM IST

اوتار سنگھ نے دارالعلوم نورالاسلام کا دورہ کیا

ترال: ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ. نے آج ترال میں واقع جامع مسجد نور الاسلام کا دورہ کیا اور مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جو گزشتہ دنوں آتشزدگی کے واقعے میں تباہ ہوئی تھی۔ اس موقع پر موصوف نے ادارے کے مہتمم مولانا قطب الدین سے تفصیلی ملاقات کی اور پیش آیے آگ کی واردات پر سخت دکھ کا اظہار کیا اور پارٹی کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مولوی قطب الدین نے نئی تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے اوتار سنگھ کو تفصیل فراہم کی۔ اوتار سنگھ نے ڈویژنل انتظامیہ سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی جیب سے اکیس ہزار روپیے امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ انہیں اتشزدگی کے اس واقعے کی وجہ سے دکھ پہنچا ہے چونکہ اس ادارے کا ترال علاقے کی علمی میدان میں اہم مقام ہے اور اس لیے ہم سب کو ملکر اس کے لیے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس ادارے کی تعمیر نو میں فنڈس مہیا کریں تاکہ پرانی شان پر یہ عمارت تعمیر ہو سکے۔

کانگریس کی جانب سے کرناٹک میں جیت درج کرنے پر بھاجپا کے رہنما اوتار سنگھ ترالی نے کہا ہے کہ وہ عوامی منڈڈیٹ کو قبول کریں گے کیونکہ یہی تو جمہوریت کی روایت ہے کہ یہاں عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے اور جموں وکشمیر میں بھی ترقی کے نئے پایدان طے کیے جا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اب یہاں کنول کا پھول کھلے گا کیونکہ ایک نیا کشمیر بن گیا ہے اور اس ضمن میں تو اب اگلا دور بھاجپا کا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Visits Tral محبوبہ مفتی نے نور الاسلام ترال مسجد آتشزدگی کا جائزہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.