ETV Bharat / state

Graam Sabha in Dadsara, Tral: ڈاڈسرہ ترال میں گرام سبھا کا انعقاد - گرام سبھا میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال میں منعقدہ گرام سبھا میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت Graam Sabha in Dadsara, Tral پر ڈی ڈی سی ممبر نے اطمینان کا اظہار کیا۔

Graam Sabha in Dadsara, Tral: ڈاڈسرہ ترال میں گرام سبھا کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 8:22 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے قصبہ ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیاGraam Sabha in Dadsara, Tral۔ گرام سبھا میں متعلقہ ذمہ داران سمیت مقامی باشندوں کے علاوہ مقامی ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی شرکت کی۔

ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال میں گرام سبھا منعقد

مہمان خصوصی اوتار سنگھ DDC Member Autar Singhنے گرام سبھا میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گرام سبھا میں لوگوں نے علاقے میں درپیش مسائل سے مہمان خصوصی سمیت متعلقہ ذمہ داران کو آگاہ کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے کہا: ’’ڈاڈسرہ علاقے کو ترال کا تاج قرار دیا جاتا ہے تاہم اس علاقے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’لوگوں کو آج بھی پینے کے پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

اوتار سنگھ نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کا گرام سبھا پروگرام میں شرکت کرنا ایک خوش آئند بات ہے، کیونکہ اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ گرام سبھا جیسے پروگرام کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔‘‘

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ڈاڈسرہ حلقے کی مجموعی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.