ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج محکمہ فلوریکلچر کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر کے احاطے میں چنار کے پودے لگائے گئے۔
موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ مہم کا مقصد ضلع کو ماحول دوست بنانا ہے۔ انہوں نے اس مہم میں تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ماحولیات کے تباہ کن نتائج سے بچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان زمیں بوس
قابل ذکر ہے کہ ضلع میں مختلف مقامات پر 500 چنار کے پودے لگائے جائیں گے۔