ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی سامنے آرہے ہیں۔
اس سلسلہ میں آج نیوہ بلاک سے غلام محی الدین نے بطور آزاد امیدوار اپنی نامزدگی فارم داخل کرکے درج کرائی ہے۔
اس سلسلے میں غلام محی الدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات تعمیر وترقی کے لئے ہورہے ہیں ہم بھی اسی لئے میدان میں آئے ہیں۔
انہوں نے اس دوران کہا کہ وادی کشمیر جنت تھی لیکن یہاں کے سیاسی لیڈروں نے اس جنہم سے بدتر کر دیا ہے۔