ETV Bharat / state

DDC Chairs Review Meeting ڈی ڈی سی ممبر ترال نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - ترال میں تعمیر نو کے لیے کام بڑے پیمانے

ڈی ڈی سی ممبر ترال نے میٹنگ میں عہد کیا گیا کہ ترال میں تعمیرِ نو کے لیے کام بڑے پیمانے پر شروع کیے جائیں گے۔ میٹنگ میں امرت سرور، پی ایم اے وائی اور دیگر اسکیموں کے تحت مختلف کاموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی۔ DDC Chairs Review Meeting

ڈی ڈی سی ممبر ترال نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 4:14 PM IST

پلوامہ: دیہی ترقی کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ٹاون ہال ترال میں ایک جائزه میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کی۔ DDC Chairs Review Meeting بی ڈی او ترال کے علاوہ میٹنگ میں وی ایل ڈبلیوز، پنچ اور سرپنچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میٹنگ میں امرت سرور، پی ایم اے وائی اور دیگر اسکیموں کے تحت مختلف کاموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی۔

ڈی ڈی سی ممبر ترال نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال علاقے دہی ترقی اور پنچوں وسرپنچوں کے درمیان تعلقات میں کچھ تلخی آئی تھی جس کے بعد اس میٹنگ میں تمام گِلے شکوے دور کیے گئے اور یہ عہد کیا گیا کہ ترال میں تعمیرِ نو کے لیے کام بڑے پیمانے پر شروع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ بھی ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے چھترگام ترال کا دورہ کیا اور وہاں عوامی وفود سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے چھترگام میں درپیش مسائل جیسے رابطہ سڑک کی خستہ حالی، بجلی، پانی اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ڈی ڈی سی ممبر کی حیثیت سے وہ ترال کے مسائل حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور اس بارے میں کوئی لیت و لعل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

حال ہی میں بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر کی جانب سے فوٹو شوٹ پر طنز کسنے پر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے نام لیے بغیر کہا کہ لیڈروں کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے اور اپنے گاؤں کا حال دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے بجائے حکومتی کاموں کی نمائش کرتے ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ کیسے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Dr Harbaksh Singh in Tral: مجھے بی جے پی کی رہبری ضرورت نہیں، ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.