پلوامہ : جنوبی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے محمکہ کھیل کود کے اشتراک سے پہلے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیا، وہی اب انتظامیہ نے ایک کبڈی ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح 25 جولائی کو ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کریں گے۔
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے کبڈی کھلاڑیوں میں یونیفارم تقسیم کی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کود میں حصہ لے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی تندرست رہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع میں نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ سنجیدہ ہے جس کے جلتے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب کبڈی کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Pir Panjal Kabaddi League پیر پنجال کبڈی لیگ، تین روزہ کھیلوں کے ایونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ باقی کھیلوں کو بھی دھیرے دھیرے شروع کیا جائے گا جس کے لئے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہیں۔اس موقع پر محمکہ کھیل کے ضلع آفسر جگدیش رائے شرما کے علاوہ محمکہ کھیل کود کے دیگر افسران موجود رہے۔