ETV Bharat / state

پلوامہ: ڈی سی کا اسپائس پارک پانپور کا دورہ - آن لائن پورٹلز

سکریٹری ٹرائبل افیئرس ڈیپارٹمنٹ، مشن ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ شاہد اقبال چودھری نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کے ہمراہ انٹرنیشنل انڈین ٹریڈ سنٹر، (اسپائس پارک) دُسو پانپور کا دورہ کیا۔

ڈی سی پلوامہ کا سپائس پارک پانپور کا دورہ

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 1:55 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ نے اسپائس پارک دسو، پانپور کا دورہ کرکے اسپائس پارک میں زعفران کی کاشت اور تجارت سے منسلک کاشتکاروں اور تاجرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی پلوامہ نے اسپائس پارک میں موجود پراسیسنگ یونٹ کا بھی دورہ کرکے وہاں موجود سٹیگما سپریشن، ڈرائنگ اور پیکنگ سیکشن کا جائزہ لیا۔

ڈی سی پلوامہ کا سپائس پارک پانپور کا دورہ

انہوں نے کہا کہ اسپائس پارک کے سبب زعفران کی کاشت سے منسلک کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات میسر رہیں گی اور زعفران کی صنعت کو مزید فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ اسپائس پارک کسانوں کی سہولیات کے لیے بنائی گئی ہے اور کسانوں کو یہاں آکر زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں؛ ترال: چڑی بگ کی آبادی کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان

انہوں نے کہا کہ آن لائن طرز پر بھی مناسب قیمت پر معیاری زعفران کی دستیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عنقریب ہی مشہور و معروف آن لائن پورٹلز کے ساتھ رابطہ قائم کرکے زعفران کی آن لائن خرید و فروخت کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.