ETV Bharat / state

Pulwama Ekta Diwas: ایکتا دیوس تقاریب، پلوامہ میں جائزہ میٹنگ منعقد - پلوامہ ایکتا دیوس

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایکتا دیوس کے حوالہ سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 4:53 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے ’ایکتا ہفتہ‘ کے آئندہ جشن کی تیاریوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔ اس حوالہ سے منعقدہ میٹنگ کے دوران 25 اکتوبر کے بعد سے مختلف محکموں کی جانب سے منعقد کی گئی سرگرمیوں کا بھی جائزہ شامل تھا۔ ایکتا ہفتے کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیاں میں دلکش تقریبات، بنیادی ڈھانچے کے آڈیو ویژول پر مشتمل آرٹ کی نمائش، پینٹنگز، مباحثوں اور ’رن فار یونیٹی‘ دوڑ شامل ہیں۔ جبکہ مختلف محکمہ جات کی انفرادی اور نمایاں کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

جامع شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی نے پلوامہ نے ہدایت دی کہ ’’یہ مقابلے ضلع، سب ڈویژن اور بلاک لیول سمیت متعدد سطحوں پر منعقد کیے جائیں گے۔ اس جامع طریقہ کار کا مقصد زیادہ سے زیادہ شرکت اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں، ڈی سی نے سوچھتا (صفائی) سرگرمیوں کو ایکتا دیوس (یونٹی ڈے) کے پروگرامز کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے کہا: ’’ان پروگرامز کے ذریعے نہ صرف ہم آہنگی بلکہ حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ ملتا ہے اور ضلع میں صفائی اور معاشرتی بہبود کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Fit India Swast India فٹ انڈیا مہم کے تحت پلوامہ میں ریس کا اہتمام

واضح رہے کہ 25 اکتوبر سے شروع ہوئی ایکتا دیوس تقریبات 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔ ڈی سی پلوامہ کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ، ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ، اے ڈی سی اونتی پورہ، اے سی آر پلوامہ، اے سی ڈی پلوامہ، اے سی پی پلوامہ اور دیگر ضلعی اور سیکٹرل افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.