ETV Bharat / state

DC Pulwama Chairs Block Diwas چیواہ اولر ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام - چیواہ اولر، ترال میں ایک عوامی دربار

سب ضلع ترال کے چیواہ اولر علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس میں مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا۔

چیواہ اولر ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام
چیواہ اولر ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام
author img

By

Published : May 10, 2023, 8:04 PM IST

چیواہ اولر ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے چیواہ اولر، ترال میں ایک عوامی دربار (بلاک دیوس) منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے کی۔ بلاک دیوس میں ڈی ڈی سی ممبر ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش کے ساتھ ساتھ عوام اور ضلع سطح کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ولیج ویلفیر کمیٹی چیواہ کے عہدیداروں نے ڈی سی کا والہانہ استقبال کیا۔ بلاک دیوس کے موقع پر عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے اور ان کے فوری ازالے پر زور دیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے موقع پر ہی کئی معاملات کو حل کیا جبکہ دیگر معاملات کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ڈی سی پلوامہ نے دارالعلوم نور الاسلام ترال کا بھی دورہ کیا اور وہاں آگ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ولیج ویلفیئر کمیٹی چیواہ اولر کے چیرمین محمد مقبول نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بلاک دیوس کے دوران انہوں نے متعدد مسائل متعلقہ افسران کی نوٹس میں لائے اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ترال علاقے میں جس طرح لوگوں نے بلاک دیوس میں شمولیت کی ہے وہ اس بات کا غماز ہے کہ لوگوں کو ان پروگرامز پر بھروسہ ہے۔‘‘ ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہے گی کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے دیہی علاقوں میں ہر بدھوار کو بلاک دیوس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران سمیت بعض اوقات انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بلاک دیوس کے نام پر کاغذی گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.