ETV Bharat / state

'آئی ای ڈی دھماکے کے دوران ہونے والے نقصان کا معاوضہ دیا جائے' - damage caused due to IED diffusion

سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے ایون گنڈ علاقے میں ایک کار سے آئی ای ڈی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنائے جانے کے دوران دھماکے کی شدت سے نزدیکی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

’آئی ای ڈی دھماکے کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ دیا جائے‘

author img

By

Published : May 29, 2020, 6:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایون گنڈ علاقے میں پولیس نے ایک کار میں موجود آئی ای ڈی مواد کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔ ناکارہ بنانے کے دوران ہوئے دھماکے کی وجہ سے نزیدکی رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

’آئی ای ڈی دھماکے کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ دیا جائے‘

رہائشیوں نے دھماکے سے مکان کو پہنچے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مکان مالک جاوید احمد نے انہیں بھرپور معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ کار میں کس نے بارودی مواد چھپایا اور ان کے کیا منصوبے تھے اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں اور اس واقعے کی وجہ سے ان کے آشیانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے سرکار سے بھرپور معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے ایون گنڈ علاقے میں ایک کار میں آئی ای ڈی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔ اور ناکارہ بنانے کے دوران اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جاوید احمد میر کے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے متعلق انہوں نے سرکار سے معاوضے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کے مطابق اس کار بم دھماکے کا استعمال گزشتہ برس لیتپورہ میں ہوئے خود کش حملے کی طرز پر کیا جانے والا تھا جسے حفاظتی اہلکاروں کی چوکسی نے ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس لیتپورہ پلوامہ میں سرینگر - جموں شاہراہ پر سی آر پی ایف کی کانوائی پر ایک خود کش حملے میں 40سے زائد بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اور بعد ازاں بھارت - پاکستان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.