پلوامہ : جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سائبر کرائم کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پلوامہ پولیس نے ضلع کے مختلف اسکولوں اور پولیس اداروں میں سائبر آگاہی کے ساتھ ساتھ سائبر جگروتا پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی میزبانی مختلف سینئر پولیس افسران اور سول افسران نے کی۔ Cyber Crime Awareness Program
پروگرام میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ، ایس ڈی پی او لیتر، ضلع پلوامہ کے محتلف پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز نے پروگرام میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، نوجوانوں، اساتذہ اور مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔
اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عام لوگوں بالخصوص طلباء میں سائبر فراڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ افسران نے شرکاء کو مختلف قسم کے سائبر خطرات سرگرمیوں جیسے شناخت کی چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، لڑکیوں کی تذلیل، فشنگ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ Cyber Awareness Program in Pulwama
آفیسرز نے شرکاء کو خاص طور پر طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت ہوشیار رہیں تاکہ وہ سائبر مجرموں کا شکار ہوں۔ انہوں نے ڈیجیٹل لین دین اور استعمال میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے منسلک خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ آخر میں شرکاء نے 'سائبر بیداری پروگرام' کے انعقاد اور سائبر جرائم کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پلوامہ پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ Cyber Awareness cum Cyber Jagroota Day
یہ بھی پڑھیں : Legal Awareness For women: خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد