ETV Bharat / state

پولیس لائنز اونتی پورہ میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد - فنکاروں کو حوصلہ افزائی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس لائنز میں منعقدہ ثقافتی پروگرام میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

Cultural program held at Police Lines awantipora

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 8:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں قائم ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ’’پولیس یادگاری میموریل سپورٹس فیسٹیول‘‘ کی ایک کڑی کے تحت بدھ کو ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں فنکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بدھ کو پولیس لائنز اونتی پورہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور کلچرل پروگرام میں پیش کیے گئے پروگراموں سے لطف اندوز ہوئے۔

Cultural program held at Police Lines awantipora

اس موقع پر کشمیری، اردو، ہندی اور پہاڑی زبانوں میں گلوکاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محضوظ کیا جبکہ روایتی لڑی شاہ اور کشمیری ڈرامہ پیش کرنے والوں نے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

آخر پر ایک پروقار انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں کو حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نقدی انعامات تقسیم کئے گئے اور اسناد سے نوازا گیا ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے فنکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.