پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی ایس آئی آر (Council of Scientific & Industrial Research) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹی گریٹیڈ میڈیسن (IIIM) فارم بونرہ نے ایک تقریب کے دوران ’’اروما مشن‘‘ کے تحت لیونڈر کے پودے تقسیم کیے۔ تقریب میں 50 کے قریب شرکاء میں یہ لیونڈر کے پودے مفت تقسیم کئے گئے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد لیونڈر کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔ Lavender Plants Distributed in Pulwama
تقریب کے دوران شرکاء کو لیونڈر پودوں کی کاشت، اہمیت و افادیت کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی گئی جبکہ اس موقع پر لیونڈر کی کاشت سے وابستہ کسانوں نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔ Lavender Farming in Pulwama
سی ایس آئی آر، بونرہ، پلوامہ میں میڈیکل اور ارومیٹک پودوں کی وسیع پیمانے پر تحقیق انجام دی جاتی ہے وہیں کسانوں تک یہ پودے پہنچانے کے لئے پودوں کی تقسیم کاری کا عمل بھی انجام دیا جاتا ہے۔ لیونڈر کے پودوں سے ایک مخصوص عمل کے تحت نچوڑے جانے والے تیل یا عرق کو مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔
لیونڈر (حزام) کے پھولوں اور اسکے تیل کی خرید و فروخت قومی اور بین الاقوامی بازار میں کافی مقبول ہے اور اس سے لیونڈر کی کاشت سے وابستہ کسانوں کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔