ETV Bharat / state

CRPF Troopers Celebrate Holi in South Kashmir: جنوبی کشمیر میں منائی سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہولی

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 8:53 PM IST

جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں، افسران نے مل کر رنگوں کے تہوار - ہولی - کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ CRPF Troopers on Holi

ا
ا
ا

اننت ناگ/ پلوامہ: وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے رنگوں کے تہوار ہولی کو دھوم دھام کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مختلف پروگرامز منعقد ہوئے اور پولیس، فوج، سیول انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں، حفاظتی اہلکاروں کو ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشیات کا اظہار کیا۔

رنگوں کے تہوار ہولی پر سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں خاص پروگرام

ہولی کے موقع پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اہلکاروں کے لئے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اننت ناگ میں 40 بٹالین کے جوانوں اور افسران نے آشاجی پورہ، ہیون سنما میں رنگ و گلال کے تہوار کو جوش و خروش اور باہمی خیر سگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع سی آر پی ایف کے جوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری بٹالین میں ہر مذہب کے جوان ہیں اور ہم مل کر ہر تہوار مناتے ہیں۔ اور اج ہم کافی خوش ہیں ہم اپنے بٹالین میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہولی کے اس تہوار کو منا رہے ہیں۔‘‘

اننت ناگ

ایک اور اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم گھر سے کافی دور ہیں، مگر بٹالین میں ہر وقت اپنے ساتھیوں سے اہل خانہ جیسا پیار ملتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کبھی بھی گھر کی کمی محسوس نہیں ہوتی ہے اور ہم ہر ایک تہوار مل کر مناتے ہیں۔‘‘ ڈی آئی جی، سی آر پی، جنوبی کشمیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جوان اور آفیسر ہر تہوار کو مل کر مناتے ہیں ہم ہر وقت جوانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’چاہئے جنگ کا ماحول یا خوشی کا، خواہ کسی بھی مذہب کا تہوار ہو سی آر پی ایف کے جوان اور افسران مل کر مناتے ہیں، تاکہ جوانوں کو یہ احساس نہ ہو کہ وہ گھر سے باہر ہیں۔‘‘

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے منائی ہولی

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر ہولی کے مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی آلوک اوستھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے۔ جبکہ کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو کے علاوہ سی ار پی ایف جوانوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ سی آرپی ایف نوجوانوں نے ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اہلکاروں کے اندر جوش و جزبہ دیکھنے کو ملا اور دن بھر گیت سنگیت کا پروگرام جاری رہا جس سے اہلکارو کافی محظوظ ہوئے ۔ اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی آئی جی آلوک اوستھی نے بتایا کہ ’’اپنے گھروں سے دور رہ کر ملک کی حفاطت کیلئے کھڑے ہیں اور ہولی جسے عرف عام میں رنگوں کا تہوار کہا جاتا ہے کو ہم لوگ ایک فیملی کی طرح منا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہولی منانے سے جوانوں کے اندر ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور یہ کہ ہولی کے اس تہوار کا مقصد بدی پر نیکی کی سبقت کی عملی تفسیر بھی ہے۔ انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ ہولی کے اس مقدس موقع پر لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جنہوں نے اپنے ملک کی سلامتی کے لیے جانیں نچھاور کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.