ETV Bharat / state

Suicide Cases in Kashmir سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی - reactions on Suicide cases

وادی کشمیر میں مختلف وجوہات کے باعث خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 10:34 AM IST

Updated : Aug 12, 2023, 11:06 AM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سیل علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں پیش آیا۔

سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کو اپنی ڈیوٹی کے دوران مردہ پایا گیا اس اہلکار کی شناخت اجے کمار ولد راجندر رائے کے بطور کی گئی اور یہ جھارکھنڈ کے ایک علاقہ دیگادیہ کا رہنے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی

مزید پڑھیں: کیوں بڑھ رہا نوجوانوں میں خودکش کا رجحان؟

ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈیوٹی پر تعینات 112 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ وابستہ اہلکار نے یہ اقدام کیوں اٹھایا ہے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خود کشی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ علاوہ ازیں کشمیر میں عام لوگوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Last Updated : Aug 12, 2023, 11:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.