ETV Bharat / state

CRPF Raising Day ترال آری پل میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجرکاری کا اہتمام

سی آر پی ایف کو 27 جولائی 1939 میں قائم کیا گیا تھا تب سے ملک میں 27 جولائی کو سی آر پی ایف کا یوم تاسیس کے بطور منایا جاتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 8:27 PM IST

crpf-organized-plantation-drive-on-raising-day-at-tral

ترال آری پل میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجرکاری کا اہتمام

ترال( پلوامہ): سی آر پی ایف 180 بٹالین نے جمعرات کے روز اپنی 85 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سوشل فارسٹری محکمہ کے باہمی اشتراک سے آری پل میں ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد بٹ بطور مہمان خصوصی کے موجود رہے، جبکہ سی آر پی ایف کے انچارج سی او اوم پرکاش کے علاوہ ترال اور آری پل تحصیلات کے تحصیلداروں کے علاوہ پنچایتی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی اسکولی بچوں نے بھی مقالات پیش کیے۔
اپنے خطاب میں ڈی ایف او سوشل فارسٹری منظور احمد نے بتایا کہ شجرکاری کے دوررس نتائج کے حوالے سے عوام میں جانکاری فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔سی او سی آر پی ایف نے بتایا کہ ماحولیات کو صاف وشفاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور ہم امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر شمولیت کرتے ہیں اور شجرکاری ایک ایسا کام ہے جس کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: CRPF Foundation Day 2023 منوج سنہا کی سی آر پی ایف اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر ملک کا ہر شہری اپنی ذمہ داری کو سنبھالتے ہوئے ایک پیڑ لگاے گا تو اس ملک کے ماحول پر بہت ہی اچھا اثر پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سی آر پی ایف کو 27 جولائی 1939 میں قائم کیا گیا تھا تب سے ملک میں 27 جولائی کو سی آر پی ایف کا یوم تاسیس کے بطور منایا جاتا ہے۔ اس موقعے کی مناسبت سے ملک بھر میں اور جموں و کشمیر میں خاص طور سے رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں اس فورس کی کارکردگیوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھارتی فوج کی ہے، لیکن ملک کی اندرونی سیکورٹی سی آر پی ایف کے پاس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.