ETV Bharat / state

CRPF Personal Commit Suicide اونتی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی - بھارت میں خودکشی کی شرح

اونتی پورہ میں ڈیوٹی کے دوران 130 بٹالین سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ متوفی سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت یوگیش بریڈے ساکن مہاراشٹر کے بطور ہوئی ہے

Etv Bharat
اونتی پورہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی
author img

By

Published : May 17, 2023, 6:49 PM IST

اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کے روز سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اس حولے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ میں تعینات سی آر پی ایف جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پی سی آر کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت یوگیش بریڈے ساکن مہاراشٹر کے بطور ہوئی ہے جو کہ ایک سو تیس بٹالین سی آر پی ایف اونتی پورہ میں تعینات تھا، تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: CRPF Inspector Dies in Rajouri راجوری میں پہاڑی سے گر کر سی آر پی ایف انسپکٹر ہلاک

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی ڈیوٹی پر تعینات فوجی، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی، برادر کشی اور حرکت قلب بند ہونے سے اموات کے بڑھتے کیسز آفیشلز سمیت سیکورٹی ایجنسیز کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے گھر سے دور رہنے اور مسلسل دباؤ میں رہنے کی وجہ سے آئے دن خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.