ETV Bharat / state

CRPF Blood Donation Camp سی آر پی ایف کی جانب سے بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا انعقاد - سی آر پی ایف 182 بٹالین عطیہ خون کیمپ

سی آر پی ایف 182 بٹالین نے 17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پلوامہ ضلع میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا علاوہ ازیں شجر کاری مہم بھی انجام دی گئی۔ CRPF 182 Bn Blood Donation Camp

CRPF Blood Donation Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 5:27 PM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنٹرل ریزور پولیس فورس (سی آر پی ایف) 182 بٹالین کی جانب سے ایک عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سی آر پی ایف کی جانب سے شجرکاری مہم بھی انجام دی گئی۔ عطیہ خون کیمپ اور شجر کاری مہم میں سی آر پی ایف کے متعدد اہلکاروں نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا جسے ضلع اسپتال پلوامہ کے سپرد کر دیا گیا۔ اس موقع پر دیپک ڈھونڈیال، کمانڑنگ آفسر 182 بٹالین سی آر پی ایف، نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی شرکت ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا سی آر پی ایف جوان نہ صرف یہاں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں بلکہ فلاحی کاموں میں بھی جوان ہمیشہ آگے رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ خون کا عطیہ پیش کر کے انسانی جانوں کو وقتی طور پر بچایا جا سکتا ہے اور انسانوں کی جان بچانے سے بڑا کوئی عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس سے ان لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا جنہیں ایمرجنسی کے دوران خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ سی او نے مزید تفصیلات فراہم رکتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بیس سی آر پی ایف اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا اور یہ کیمپ ضلع اسپتال پلوامہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا اور عطیہ کیا ہوا خون ضلع اسپتال کے بلڈ بینک منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Blood Donation Camp in Awantipora: لیتہ پورہ میں سی آر پی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

دریں اثناء، بلڈ ڈونیشن کے اختتام پر 182 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت کئی پودے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.