ETV Bharat / state

Medical Camp in Tral: ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 3:18 PM IST

دودھ مرگ، ترال میں سی آر پی کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ CRPF organized Medical Camp in Tral میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

ترال میں سی آر پی کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 180 بٹالین کی جانب سے دودھ مرگ، ترال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا CRPF 180 Bn Organised Medical Camp in DoodhMarg, Tral جس میں سیول ڈاکٹروں نے دیہات اور مضافاتی علاقے سے آئے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کیں۔

طبی کیمپ میں آئے مقامی باشندوں نے دودھ مرگ جیسے دور دراز علاقہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے کیمپ کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں جائیں گے۔ Medicine Distributed Free during Medical Camp in Tral

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’دودھ مرگ میں لوگوں کو صحت عامہ کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں اور غریب لوگ ترال پہنچ کر علاج کرانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے اس طرح کے طبی کیمپس سے غریب عوام کو کافی راحت ملتی ہے۔‘‘

سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ’’سی آر پی ایف ہمیشہ سے ہی اپنی ڈیوٹی کے علاوہ ’سیوک ایکشن پروگرام‘ بھی منعقد کرتی آ رہی ہے۔ دودھ مرگ علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنا اسی پروگرام کی ایک کڑی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.