ETV Bharat / state

کورونا وائرس: قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کا فقدان

ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ تحصیلدار اونتی پورہ زبیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ میں قائم قرنطینہ سینٹر وادی کا بہترین سینٹر ہے۔

Coronavirus: quarantine centre in awantipora lacks basic facilities
کورونا وائرس: اونتی پورہ میں قایم قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کا فقدان
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 11:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دو بلاکوں کو اگرچہ انتظامیہ نے قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا ہے تاکہ مضافاتی علاقوں اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے لوگوں کو آسولیشن (علیحدہ) میں رکھا جائے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔

مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ قرنطینہ میں رکھے گیے افراد نے شکایت کی ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس سے بچنے کے پروٹوکول کو عملایا جارہا ہے۔

پوچھل پلوامہ کے ایک شخص سید عمر، جسے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ 'ہمیں قرنطینہ کا عمل فضول لگ رہا ہے کیونکہ قریباً ڈیڑھ سو افراد کے لیے ایک ہی بیت الخلاء رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینٹرز کی عدم دستیابی اور ٹھنڈے پانی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔'

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ تحصیلدار اونتی پورہ زبیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اونتی پورہ میں قائم قرنطینہ سینٹر وادی کا بہترین سینٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں عارضی بیت الخلاء تعمیر کیے جائے گے۔

انہوں نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد سے تعاون کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.