ETV Bharat / state

Conference on Iqbal at IUST: علامہ اقبالؒ کی روحانی دنیا کے موضوع پر کانفرنس - علامہ اقبال کی فکر

’’علامہ اقبالؒ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے انسانیت اور بھائی چارے کی جو قندیل زندہ رکھی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Conference on Allama Iqbal at IUSTانہوں نے مذہب اسلام سمیت دیگر مذاہب کے رہنمائوں کی مدح میں قصیدے اور نظمیں لکھی ہیں۔‘‘

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ’علامہ اقبالؒ کی روحانی دنیا‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 8:56 PM IST

پلوامہ: 'علامہ اقبالؒ کی روحانی دنیا' کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس کی صدارت یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی جب کہ حمید نسیم رفیع آبادی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ Conference on Iqbal and his Spiritual Teachings معروف عالم دین مولانا احمد شاہ لولابی، پروفیسر عبدالحق (دہلی یونیورسٹی) اور پروفیسر عبدالقیوم وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی نے موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ’علامہ اقبالؒ کی روحانی دنیا‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد

مقررین نے موضوع کی نسب سے علامہ اقبال کی فکر خصوصاً ان کے عارفانہ کلام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Conference on Allama Iqbal at Islamic Univeristy of Science and Technology وہیں اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد ترالی کی کتاب مدرسہ ایجوکیشن سمیت دیگر پانچ کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ کانفرنس میں مدعو کیے گئے مقررین، فیکلٹی ممبران سمیت کئی اسکولز، کالجز کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ پروفیسر حمید اللہ مرازی نے بتایا کہ ’’موجودہ دور میں علامہ اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اقبالؒ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے انسانیت اور بھائی چارے کی جو قندیل روشن ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Iqbal and Spiritual Teachings انہوں نے مذہب اسلام سمیت دیگر مذاہب کے رہنماؤں کی مدح میں قصیدے اور نظمیں لکھی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Seminar in IUST: اسلامک یونیورسٹی میں زکوٰة اور روزوں پر سیمنار

وائس چانسلر، اسلامک یونیورسٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ ’’اقبال اور روحانیت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ رہا ہے اور آج اس سلسلے میں یونیورسٹی نے جو یہ کوشش کی ہے اسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.