ETV Bharat / state

Last Ritual of Baisakhi: بورڈنگ ہاؤس ترال میں بیساکھی کی اختتامی تقریب - ترال علاقہ میں بیساکھی

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں بیساکھی کی اختتامی تقریب بورڈنگ ہاؤس ترال میں منعقد کی گئی جس دوران روایتی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ Baisakhi in Tral

Last Ritual of Baisakhi : بورڈنگ ہاؤس ترال میں بیساکھی کی اختتامی تقریب منعقد

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 6:27 PM IST

بورڈنگ ہاؤس ترال میں بیساکھی کی اختتامی تقریب منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : بیساکھی کی اختتامی تقریب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بورڈنگ ہاؤس ترال میں منعقد ہوئی جہاں وادی بھر سے سکھ عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔ دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں خصوصی پوجا پاٹ اور شبد کیرتن کا اہتمام کیا گیا۔ عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقعے پر آپسی بھائی چارے اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مقامی مسلمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کر کے بھائی چارے، مذہبی رواداری کی قندیل کو زندہ رکھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے اے ڈی سی ترال کے ہمراہ بورڈنگ ہاؤس پہنچ کر سکھ سنگت کو مبارک باد پیش کی۔

مقامی سیاسی لیڈران الطاف ٹھاکر، سریندر سنگھ چنئ، اوتار سنگھ، منظور گنائی، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، ڈاکٹر فاروق آغا نے بھی حاضری دے کر اپنی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاسی لیڈران نے بیساکھی کے حقیقی فلسفے کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ترال علاقہ ہمیشہ بھائی چارے کا مرکز رہا ہے۔

سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈران نے اس موقع پر مسلمانوں، کشمیری پنڈتوں کی شرکت پر ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے پیش نظر زیادہ مسلم برادری اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہوئی تاہم عام ایام میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد خاص کر مسلم اور پنڈت برادری سکھوں کے شانہ بشانہ تقریب میں شریک ہوکر صدیوں پرانی مذہبی رواداری کی مثال کو قائم رکھتے۔

مزید پڑھیں: Baisakhi Celebration in Baramulla بارہمولہ میں بیساکھی تہوار کا جشن

گردوارہ پربندھک کمیٹی، پلوامہ، کے صدر ماسٹر کلونت سنگھ نے معقول انتظامات کرنے پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اسی طرح یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.