ETV Bharat / state

اونتی پورہ: کمرشیل پائلٹ فرحان مجید کی حوصلہ افزائی - ایس ایس پی اونتی پورہ

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے فرحان مجید کی حوصلہ افزائی کی اور اسے توصیفی سند سے سرفراز کیا۔

اونتی پورہ۔ کمرشل پائلٹ فرہان مجید کی عزت افزائی

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:59 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں فرحان مجید نامی جس نوجوان نے حال ہی میں کمرشیل پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے اسکی آج اونتی پورہ پولیس نے حوصلہ افزائی کی۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ کے فرحان مجید نامی نوجوان نے حال ہی میں کمرشیل پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد اسکو ہر طرف مبارکباد مل رہی ہیں۔

آج ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے فرحان مجید کی حوصلہ افزائی کی اور اسے توصیفی سند سے نوازا۔
اس موقع پر ایس ایس پی نے اُمید ظاہر کی کہ فرہان اونتی پورہ کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹ بن کراپنے خواب کو پورا کرنے والے فرحان مجید

واضح رہے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں فرحان مجید نے بتایا تھا کہ' ان کے گھر کے نزدیک ایئرفورس کا ایک ہوائی اڈہ ہے، بچپن سے ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ وہ جہازوں کو اڑتے دیکھا کرتے تھے تبھی سے میرے دل میں یہ خیال آیا کرتا تھا کہ کب وہ وقت آئے گا کہ میں بھی پائلٹ بن کر جہاز اڑاؤں گا۔

انہوں نے بتا یا کہ بارہویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے کے بعد میں نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی اور اس حوالے سے انٹرنیٹ سے میں نے کافی معلومات حاصل کرتا رہا اور پھر اتراکھنڈ کے Global connect Aviation services میں پائلٹ بننے کے لیے داخلہ حاصل کیا۔ اس دوران مجھے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ویریفکیشن کے عمل میں خاصا سپورٹ ملا اور بالآخر کمرشیل پائلٹ بننے کا میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

فرحان مجید نے بتایا کہ' جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ان نوجوانوں کو بس ایک صحیح نہج دینے سے ان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.