پلوامہ: سب ضلع ترال کے بالائی علاقہ حاجن، ستورہ میں بادل پھٹنے کے بعد پانے کے ریلہ نے تباہی مچادی، کھیتوں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑک بھی ڈہہ گئی تھی۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ماتحت محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ بادل پھٹنے سے پیدا شدہ صورتحال کا ازخود جائزہ لیا اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ADC Tral visits Hajan Satoora
اے ڈی سی نے محکمہ آر اینڈ بی، اور جل شکتی محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑک رابطے کی بحالی اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ بعد ازاں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے اعتراف کیا کہ علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد پیدا ہوئی صورتحال سے سڑکوں اور کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ADC Tral visits Flood Affected Areas
اے ڈی سی نے کہا کہ واٹر سپلائی بھی متاثر ہوئی جبکہ بجلی ترسیلی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام تک ہی عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ سڑک رابطے کی بحالی میں ایک دو دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ Cloudburst in Tralواضح رہے کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے بادل پھٹنے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر ایک مفصل رپورٹ نشر کی تھی۔