پلوامہ: ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ترال کے اہلکاروں نے پنرجاگیر، ترال کے امام بارگاہ سمیت مضافاتی علاقہ کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا بھی چھڑکاؤ کیا تاکہ عزاداروں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Cleanliness Drive Ahead of Muharram in Paner Tralصفائی مہم سیکریٹری میونسپل کمیٹی کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ صفائی مہم کے دوران گلی کوچوں اور ڈرینوں کی بھی صفائی عمل میں لائی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے امام بارگاہ پنر، جاگیر اوقاف کمیٹی کے صدر محمد حسین نے بتایا کہ وہ ایم سی ترال کی صفائی مہم سے کافی مطمئن ہیں۔ Cleanliness Drive Imam Bargah Paner Tralوہیں سیکریٹری میونسپل کمیٹی ترال نذیر احمد ملک نے بتایا کہ محرم الحرام کے متبرک ایام میں شیعہ اکثریتی علاقہ میں صفائی مہم آنے والے ایام میں بھی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Swachh City Campaign Started in Tral: ترال میں سوچھ سٹی ابھیان کے تحت صفائی مہم کا آغاز