ETV Bharat / state

Civil society Tral on Power crisis: افسر شاہی نظام عوام کُش، سیول سوسائٹی ترال - ترال سیول سوسائٹی ممبران ترال

ترال سیول سوسائٹی ممبران نے بجلی کٹوتی پر محکمہ بجلی، انتظامیہ کی سخت تنقید کی۔

افسر شاہی نظام عوام کُش، سیول سوسائٹی ترال

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 7:46 PM IST

افسر شاہی نظام عوام کُش، سیول سوسائٹی ترال

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال کے سیول سوسائٹی ممبران نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ترال علاقے کو افسر شاہی نظام نے تعمیر وترقی کے اعتبار سے نظر انداز کیا ہے۔‘‘ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سیول سوسایٹی کے چیرمین اشفاق احمد کار نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ترال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا: ’’ترال کی جملہ آبادي مسائل کے بھنور میں مبتلا ہے جہاں منی سیکرٹریٹ اور دیگر عوامی پروجیکٹس پر کام بند پڑا ہے وہیں علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال نے عوام کو زبردست کوفت میں مبتلا کر دیا ہے۔‘‘

کار نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید گرمی کے باوجود ترال علاقے میں تیرہ گھنٹے، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، بجلی گل کر دی گئی جس کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچا اور جو بیمار کنسٹریٹرز کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں ان کی حالت غیر ہو گئی۔ اشفاق احمد کار نے بتایا کہ ’’محکمہ بجلی ترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، اور یہاں کی بجلی کو دوسرے علاقوں کے انڈسٹریل ایریاز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں محکمہ سے علاقے کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی مانگ کی۔

انہوں نے علاقے میں تعمیر وترقی کے حوالے سے پروجیکٹس پر غیر سنجیدگی اور تساہل پسندی کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترال علاقے کو افسر شاہی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔ ترال کی تعمیر نو میں عوامی شمولیت کو لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔‘‘ اشفاق کار نے مزید بتایا کہ ’’ترال میں انتظامیہ کی جانب سے میریج ہال اور جم پارک جیسے پروجیکٹس ٹاؤن سے باہر بنائے گئے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے جبکہ اعلیٰ افسران من مرضی کے فیصلے لیتے ہیں اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Power Cuts in Tral : ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.